خواتین کے کرکٹ میچ میں کتا گیند لیکر رفوچکر

urduwebnews 13 Sep, 2021 دلچسپ وعجیب

آئرلینڈ(اردو ویب نیوز)ویمن کرکٹ میچ کے دوران کتے کی گراؤنڈ میں انٹری ہوئی اور وہ گیند لے کر بھاگ گیا۔ آل آئرلینڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں پالتو کتے کی فیلڈنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ انٹرنیٹ پر لاکھوں لوگ ویڈیو دیکھ کر کتے کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔دلچسپ واقعہ آل آئرلینڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں اُس قت پیش آیا جب بارہویں کھلاڑی کے طور پر ایک کتا اپنے مالک سے رسی چُھڑا کر میدان میں داخل ہوگیا۔ عین اُسی وقت فیلڈر نے گیند وکٹ کیپر کی جانب پھینکی، کیپر نے رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن اوورتھرو پر گیند کتے کے پاس پہنچی جو گیند کو دانتوں میں دبا کر چلتا بنا۔