میکسیکو کا گولڈمین،بال بھی سونے کے لگوالئے

urduwebnews 13 Sep, 2021 دلچسپ وعجیب

مختلف نظر آنے کی چاہ لوگوں سے بعض اوقات ایسے انوکھے کام بھی کرواتی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ میکسیکو کے 23 سالہ ریپر ڈین سور نے کیا جنہوں نے سرجری کے بعد اپنے بالوں کی جگہ سر میں سونے کی چینیں پیوست کروالیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈین سور نے یہ سرجری اپریل میں کروائی اور دعویٰ کیا کہ وہ تاریخ کے پہلے ریپر ہیں جنہوں نے اس قسم کی سرجری کروائی۔ اس کے علاوہ ڈین نے دانتوں پر بھی سونے کے بریسس لگوا رکھے ہیں۔ریپر کا اپنے اس مخصوص اسٹائل سے متعلق کہنا ہے کہ ’میں عام لوگوں کی طرح بالوں کے ساتھ نہیں مرنا چاہتا تھا، میں کچھ غیر معمولی کرنے کا خواہش مند تھا اسی لیے یہ طریقہ ذہن میں آیا اور سرجری کروالی۔ امید ہے کہ لوگ میرے اسٹائل کی نقل نہیں کریں گے۔ یہ میرے بال ہیں، سنہرے بال۔‘