ماں کی لاش فریج میں چھپاکر بیٹا پنشن وصول کرتا رہا

urduwebnews 12 Sep, 2021 دلچسپ وعجیب

آسٹریا میں بیٹے نے ماں کی پنشن ہتھیانے کیلئے انتقال کے بعد خاتون کی لاش کو فریج میں محفوظ کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ملزم نے حکام کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے ماں کی پنشن سے فائدہ اٹھانے کے لیے ان کے انتقال کے بعد لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر فریج میں محفوظ کیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر 89 سالہ خاتون کی لاش کو گھر سے برآمد کرلیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ممکنہ طور پر خاتون کی موت گزشتہ برس جون میں طبعی طور پر ہوئی جس کے بعد ان کے 66 سالہ بیٹے نے پہلے ماں کی لاش کو گودام میں رکھا اور تب سے اب تک سوشل ویلفیئر فنڈ سے 50 ہزار یورو وصول کیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس کے بعد بیٹے نے لاش کوکپڑے میں اچھی طرح سے لپیٹ کر فریج میں رکھ دیا۔