اُبلتے پانی کی کڑاہی میں آرام سے بیٹھے بچے کی ویڈیو وائرل

urduwebnews 09 Sep, 2021 دلچسپ وعجیب

بھارت میں اُبلتے ہوئے پانی کی کڑاہی میں آرام سے بیٹھے ایک چھوٹے بچے کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے 7 سے 9 سال کا بچہ آگ پر رکھی بڑی کڑاہی میں اُبلتے ہوئے پانی میں ہاتھ جوڑ کر سکون سے بیٹھا ہوا ہے جبکہ اس کے ارد گرد کافی لوگ جمع ہیں۔ اس بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہورہی ہے اور اب تک 25 لاکھ سے زائد لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ تاہم بہت سے صارفین نے اسے جعلی قرار دیا اور کہا کہ یہ چال بہت پرانی ہے اور کئی سال پہلے جادوگر اس کو استعمال کر چکے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'یہ لوگ معصوم لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں'۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ' لوگوں یہ صرف ایک چال ہے،پانی میں بلبلے ہوا سے چھپے ہوئے پائپ سے آرہے ہیں ،آپ لوگ آگ سے نکلنے والا دھواں دیکھیں۔