کراچی میں نان سٹک پتیلی سے کیانکل آیا،جان کرحیران رہ جائیں گے

Muhammad Dastagir 17 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

کراچی:کراچی میں نان سٹک پتیلی کے ذریعے اعلیٰ کوالٹی کی 450 گرام ہیروئن کی برطانیہ سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔پاکستان کسٹمز ایئر پورٹ کلکٹریٹ کے انٹرنیشنل میل آفس (آئی ایم او) آئی آئی چندریگر روڈ کراچی پر تعینات ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے اندرونِ ملک سے بیرونِ ملک جانے والے پارسلز کی چیکنگ کی۔اس دوران کراچی سے برمنگھم (برطانیہ) بھیجے جانے والے کھانا پکانے کے نان اسٹک کوکنگ پینز (پتیلی) کے سیٹ کے پارسل کو کھول کر چیک کیا گیا تو اس میں موجود ایک پتیلی کے پیندے میں خصوصی طور پر بنائے گئے خفیہ خانے سے اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی۔برآمد ہونے والی ہیروئن کی مقدار 450 گرام ہے جس کی بین الاقوامی مالیت 45 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔