دنیا کی سب سے 'منہ پھاڑ'خاتون ٹک ٹاک سے کروڑپتی بن گئی

urduwebnews 01 Aug, 2021 دلچسپ وعجیب

کنیکٹکٹ(اردو ویب نیوز)امریکی خاتون دنیا میں منہ کا سب سے بڑا دہانہ ہونے کے باعث ٹک ٹاک سٹار بن گئیں اور لاکھوں روپے ماہانہ کمانے لگیں ساتھ ہی گنیز بک نے انہیں سب سے بڑے دہانے کے ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی عطا کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اکتیس سالہ امریکی خاتون کے منہ کی لمبائی اور چوڑائی کھلنے کے بعد دنیا کی تمام خواتین میں سب سے زیادہ ہے۔ وہ ٹک ٹاک اسٹار ہیں اور اپنی اس کیفیت سے ایک ویڈیو سے 10 سے 15 لاکھ روپے تک کمالیتی ہیں۔سمانتھا ریمسڈیل کہتی ہیں کہ انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تحت دنیا کی اس خاتون کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کا منہ کھلنے پر سب سے وسیع ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر باقاعدگی سے ویڈیو بناتی ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھتی ہے۔ان کے 17 لاکھ فالوورز ان کی ویڈیو کے منتظر رہتے ہیں اور ہر ویڈیو پر انہیں 10 سے 15 ہزار ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے جو کسی بھی طرح لاکھوں روپے سے کم نہیں۔ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں وہ سالم سیب کو توڑے بغیر اپنے منہ میں رکھتے نظر آتی ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں وہ بڑا ڈونٹ کھاتی دکھائی دیتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود وہ کھانے میں احتیاط کرتی ہیں اور گزشتہ برس سے اب تک 50 پونڈ وزن کم کرچکی ہیں۔