“پیٹ میں چپکیں گے؟”آئرن مین بچہ 54 مقناطیس نگل گیا

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

لندن:برطانیہ کے ایک نوعمر لڑکے نے ایک کے ایک بعد ایک 54 مقناطیس نگل لئے کیونکہ وہ دیکھنا چاہتا تھا کہ اس طرح پیٹ پر لوہے کے ٹکڑے چپک سکتے ہیں یا نہیں۔12 برس کے رائلے موریسن کا تعلق گریٹر مانچسٹر سے ہے جنہوں ںے ایک تجربے کے طور پر 54 چھوٹے اور گول مقناطیس نگل لئے تھے۔ وہ یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ شاید اس طرح لوہے کے ٹکڑے ان کے پیٹ سے چپک سکیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ رائلے کی طبعیت اتنی بگڑ گئی کہ وہ موت کے کنارے جاپہنچا اور مسلسل 6 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد اس کی جان بچائی گئی جس میں سارے مقناطیس بدن سے نکالے گئے ہیں۔