سالگرہ پرڈانس کالج پرنسپل اورپروفیسرزکومہنگاپڑگیا

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

بہار: بھارتی ریاست بہار میں کالج پرنسپل اور 12 پروفیسرز کو ملک کے پہلے صدر آنجہانی ڈاکٹر راجیندر پرساد کی سالگرہ کی تقریب میں نامناسب انداز سے رقص کرنے پر معطل کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست بہار میں ملک کے پہلے صدر آنجہانی راجیندر پرساد کی سالگرہ پر منعقد کردہ تقریب میں مقامی لوک گلوکارہ کا نغمہ چلانے اور اس پر بے ہودہ رقص کرنے پر 13 پروفیسرز کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔سالگرہ کے موقع پر آنجہانی صدر کے نام سے موسوم راجیندر کالج میں ثقافتی تقریب رکھی گئی تھی، اختتام سے قبل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پرمیندر رانجن سنگھ نے لوک گلوکارہ سپنا چوہدری کے نغمے چلانے کی فرمائش کی۔