امریکامیں مالک کی وفات پرکتاکروڑوں کامالک بن گیا

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 دلچسپ وعجیب

ناش ویلی: امریکا میں موجود ایک کتا چند لمحوں میں ڈالروں کو لکھ پتی اور پاکستانی روپوں میں کروڑ پتی بن چکا ہے۔اس 8 سالہ کتیا کا نام ’لولو‘ہے جو ایک نئے نگراں مارتھا برٹن کی زیرِ کفالت ہے ۔ جب جب وہ اصل مالک سے ملنے جاتی تھیں وہ اس کتیا کو اپنے ساتھ رکھتی رہیں اور یوں یہ جانور اپنے مالک کے ساتھ ساتھ مارتھا سے بھی مانوس ہوگیا۔لولو کا اصل مالک بِل ڈورِس تھا جو ایک سال قبل انتقال کرچکا ہے۔ اس نے ساری زندگی شادی نہیں کی لیکن اپنے کاروبار سے غیرمعمولی رقم کمائی تھی۔ تاہم اپنی وفات سے قبل ہی وہ اپنی جائیداد سے 50 لاکھ ڈالر لولو کے نام کرچکا تھا تاکہ اسے پوری زندگی دیکھ بھال کے لیے خرچ کیا جاسکے۔ مارتھا کہتی ہیں کہ بِل اپنی پالتو لولو سے بہت محبت کرتا تھا۔