فرانس کو فتح دلوانے والی 17 سالہ لڑکی جون آف آرک ،جسے بدعتی قرار دے کر جلا دیا گیا

ilyas shakoori 29 May, 2021 دلچسپ وعجیب

جون آف آرک ایک غریب کسان کے گھر پیدا ہونے والی لڑکی کی کہانی ہے جس نے غیبی آوازوں کے کہنے پر تلوار اٹھائی اور اپنی جرات اور بہادری سے نہ صرف فرانس کو انگریزوں کے قبضے میں جانے سے بچا لیا بلکہ اس نے اپنے بادشاہ کی تاج پوشی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ پندرہویں صدی عیسوی میں برطانیہ کے خلاف سو سالہ جنگ کے آخری دنوں میں جون آف آرک کو جرت مندانہ فتوحات کی وجہ سے فرانس میں قومی ہیروئن کا درجہ حاصل ہے۔ وہ فرانس کے علاقے ورڈن سے 45 کلو میٹر دور ایک گاؤں ڈومیلیہ میں سنہ 1412 میں پیدا ہوئیں اور انھیں ’میڈ آف لورین‘ بھی کہا جاتا ہے۔ صرف 17 برس کی عمر میں انھیں یہ یقین ہو گیا کہ غیب کی طرف سے انھیں یہ پیغام ملا ہے کہ وہ فرانس کو فتح سے ہمکنار کر سکتی ہیں۔ سنہ 1429 میں چارلس ہفتم نے اولیوں کے محاصرے کو توڑنے کی مہم ان کے سپرد کی اور انھوں نے اس مہم میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کی۔