چولستان،دلدل میں2اونٹ ہلاک،ایک کوبچالیاگیا،ویڈیووائرل

Muhammad Dastagir 11 Apr, 2021 دلچسپ وعجیب

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)چولستانی ٹوبے کی دلدل میں پھنس کر 2 اونٹ ہلاک‘ ایک کو بچا لیا گیا‘ دلدل میں پھنسے اونٹ کی جان بچانے کیلئے چولستانیوں کا ریسکیو آپریشن‘اونٹ کی جان بچانے کی فوٹیج سامنے آگئی۔تفصیل کے مطابق یہ چولستان کے علاقے ٹوبہ کھیتے والا میں لیاقت لاڑ نامی چولستانی چرواہے کے 3 اونٹ 2 روز قبل ریوڑ سے جدا ہو کر راستہ بھٹک گئے اور بارش کے باعث جمع ہونے والے پانی سے بننے والے خشک ٹوبہ جوکہ دلدل کی شکل اختیار کر جاتا ہے اس میں جاکر پھنسے اور 2 روز تک امداد نہ ملنے کے باعث ایک مادہ اونٹ اور ایک بچے سمیت 2 اونٹ ہلاک ہو گئے جبکہ دلدل میں پھنسے مزید ایک اونٹ کی آہو بکا پر چولستانیوں نے ریسکیو سروس نہ ہونے کے باعث ایک گاڑی کی مدد سے اونٹ کو رسیوں سے باندھ کر دلدل سے باہر نکال لیا۔ اس ساری صورتحال میں چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مدد دور دور تک کہیں نظر نہیں آئی جو کہ متعلقہ اداروں اور ارباب اختیار کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔