پیدائش کے وقت کچھ بچوں کے بال کم یازیادہ کیوں ہوتے ہیں؟

Muhammad Dastagir 08 Apr, 2021 دلچسپ وعجیب

عمر رسیدہ خواتین کا ماننا ہے کہ وہ مائیں جنہیں دوران حمل سینے میں جلن کا سامنا رہتا ہے ان کے ہونے والے بچے گھنے بالوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ماہرین بھی اس بات کو کسی حد تک تسلیم کرتے ہیں۔ ماہرین نے اس حوالے سے حمل کے دوران سینے میں جلن کا سامنا کرنے والی 28 خواتین پر تحقیق کی جن میں سے 23 خواتین کے بچے گھنے بالوں کے ساتھ پیداہوئے جس کے تحت محققین نے تسلیم کیا کہ دوران حمل جاری ہارمون بچے میں بالوں کی نشوونما کو بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ماہرین پیدائشی بچوں کے بالوں میں کمی اور زیادتی سے متعلق درج ذیل وجوہات پیش کرتے ہیں۔اگرچہ ماہرین اس حوالے سے 100 فیصد معلومات نہیں رکھتے کہ کچھ بچے زیادہ اور کچھ کم بالوں کے ساتھ کیوں پیدا ہوتے ہیں ؟ لیکن اس کے باوجود ماہرین کا ماننا ہے کہ نوزائیدہ بچے کے بالوں میں جینز اور ڈی این اے کا اہم کردار ہوتا ہے۔ماں کے رحم میں ہارمون کی بڑھتی سطح بھی بچوں میں بالوں کی نشوونما کا باعث بنتی ہے جب کہ پیدائش کے بعد ہارمون کی سطح میں کمی بچے کے بالوں کی نشوونما میں بھی کمی کا باعث بنتی ہے۔