دبئی ایئرپورٹ،شاندار ڈی ٹی سی لیموزین سیاحوں کی منتظر

Muhammad Dastagir 06 Apr, 2021 دلچسپ وعجیب

دبئی: دنیا بھر سے دبئی پہنچنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ ایئرپورٹ آمد پر ایک شاندار ڈی ٹی سی لیموزین کار بک کرائیں گے تو اس کا میٹر صفر سے شروع ہوگا۔ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے کی گئی ہے۔دبئی کی روڈس اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پہ ایک شاندارڈی ٹی سی لیموزین کار آپ کی منتظر ہے اوروہ بھی بے حد پرکشش پیشکش کے ساتھ ۔آر ٹی اے کی جانب سے دیے جانے والے پیغام کے مطابق دبئی آمد پر مسافر اپنے سفر کو خوشگوارو یادگار بنانے کے لیے ڈی ٹی سی لیموزین کار بک کریں اور ڈی ایچ میٹر اسٹارٹ چارجز صفر سے انجوائے کریں۔ دبئی دنیا بھر کے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے نت نئی پیشکش کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد دبئی کا رخ کرتی ہے جہاں کے دلفریب نظارے اور رنگینیاں ان کی آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہیں۔