اس صدی میں ہی خلائی مخلوق تک پہنچ جائیں گے،امریکی سائنسدان

Muhammad Dastagir 06 Apr, 2021 دلچسپ وعجیب

امریکی سائنسدان میچیو کاکو نے کہا ہے کہ اس صدی میں ہی خلائی مخلوق تک پہنچ جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی طبیعات دان میچیو کاکو نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق تک پہنچنا ایک بھیانک خیال ہے تاہم یہ اس صدی میں ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے سائنسدانوں سے کہا کہ ہمیں بہت احتیاط کے ساتھ خلائی مخلوق سے رابطہ کرنے پڑے گا وہ ہمیں نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔ ہمیں ان سے دوستانہ رویہ اپنانے کی ضرورت نہیں ہے۔میچیو کاکو نے کہا کہ 1500 کی صدی میں پیش آنے والا مونٹیزوما کا واقعہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے جب انہوں نے بہت نقصان اٹھایا تھا اور زمین پر غیرملکی خلائی مخلوق کا استقبال کرنے کا بھی یہی نقصان ہو سکتا ہے۔