شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال میں یونٹ ریسرچ کے حوالہ سے ورکشاپ

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 صحت

رحیم یارخان(نعیم بشیر سے)شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے زیراہتمام فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں یونٹ ریسرچ کے حوالہ سے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام ہوا جس کی صدارت شعبہ چلڈرن یونٹ 2کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر جمال انور نے کی جبکہ مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد تھے‘ریسرچ ورکشاپ میں شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے پروفیسرز‘ڈاکٹر مظہرجام‘ ڈاکٹر محمد فہیم اعوان‘ ڈاکٹر محمد سلطان اویسی‘ ڈاکٹر ریاض الحق چوہدری‘ ڈاکٹر عاشق حسین‘ ڈاکٹرساجدہ خالد‘ڈاکٹر طیب سمیت ڈاکٹرز کی ایک کثیرتعداد نے شرکت کی۔لاہور سے آئے ہوئے ریسرچ کے ماہر ڈاکٹر محمداحمد نے ریسرچ پر تفصیلی لیکچر دیا۔شرکاء ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسرڈاکٹر طارق احمد نے کہا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد ریسرچ پر عبورحاصل کرکے اپنے بنیادی شعبہ میں بہتری لانا ہے‘ انہوں نے کہاکہ زندگی میں سیکھنے کا عمل کبھی نہیں رکتا جو جتناسیکھتا ہے وہ اتناہی ذہین ہوتا ہے‘ ڈاکٹرز کو اپنی عملی زندگی میں تحقیق اورسیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے شبعہ طب میں مہارت حاصل کرنے اورجدیدطرز علاج کے لیے ایسی ریسرچ ورکشاپ بہت کارآمد ہوتی ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاء ڈاکٹرز پریہ بات زوردیکر کہی کہ وہ اس ریسرچ ورکشاپ سے بھرپورفائدا اٹھائیں اوراپنے اندر اعتماد اورآگے بڑھنے کا شوق اورجذبہ پید اکریں‘ ورکشاپ کے اختتام پرانہوں نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔