وائی ڈی اے ملتان کے الیکشن،ڈاکٹر عالمگیر ملک صدر منتخب

urduwebnews 09 Aug, 2021 صحت

ملتان (سہیل قریشی سے) ینگ ڈاکٹرز کے الیکشن نشتر ہسپتال ملتان میں ہوئے جس میں ڈاکٹر عالمگیر ملک بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے۔ووٹرز کی کل تعداد1652 ہونے کے باوجود 1165ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں سے 17ووٹ ریجیکٹ قرار دیئے گئے. نومنتخب صدر ڈاکٹر عالمگیر ملک نے 712ووٹ جبکہ مدمقابل ڈاکٹر نعمان رسول نے 436ووٹ حاصل کیے. ممبران ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر میاں خضر, ڈاکٹر نعیم, ڈاکٹر امجد, ڈاکٹر شہزاد ملانہ, ڈاکٹر اشتیاق مزاری, ڈاکٹر راؤ حمزہ, ڈاکٹر ابوبکر, ڈاکٹر سہیل ڈوگر, ڈاکٹر جاوید, ڈاکٹر عمر, ڈاکٹر فہد, ڈاکٹر عرفان و دیگر ڈاکٹرز نے نومنتخب صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان ڈاکٹر عالمگیر ملک کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی. واضح رہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے الیکشن میں دو گروپ ڈاکٹر عالمگیر ملک گروپ اور ڈاکٹر نعمان رسول گروپ مدمقابل تھے۔