بلڈپریشرسمیت مختلف کیمیکلزکی پیمائش کرنے والاسٹیکرتیار

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 صحت

سان ڈیاگو: یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین نے جسمانی مائعات میں مختلف بایو مارکر ناپنے والا ایک سٹیکر بنایا ہے جو بلڈ پریشر کی پیمائش بھی کرسکتا ہے۔اس لچکدار پیوند (پیچ) کو صحت کا نگراں (مانیٹر) بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ جامعہ کیلیفورنیا کی ٹیم کے ماہرین نے ڈاکٹ ٹکٹ کی جسامت کے برابر دنیا کا پہلا پیوند بنایا ہے جوایک ہی وقت میں قلب اور دل کی رگوں کے سگنل، بلڈ پریشر اور دیگر کیمیائی اتار چڑھاؤ پر نظر رکھ سکتا ہے۔اس ایجاد کی پشت پر لچکدار برقیات کا اہم کردار ہے۔ اس ایجاد میں بلڈ پریشر سینسر بنانے والی ٹیم کا بالکل الگ ہے جبکہ کیمیائی قلبی اور طبعی امور کو چانچنے والا نظام ایک دوسری ٹیم نے بنایا ہے۔ پورا الیکٹرونکس ایک باریک پالیمر پر چپکایا گیا ہے۔