جنوبی پنجاب میں پہلی بار مریض کے دل میں آئی سی ڈی نصب،ڈاکٹرحسیب رضا نقوی نے تاریخ رقم کردی

urduwebnews 26 Jul, 2021 صحت

ملتان(اردو ویب نیوز)ملتان سے تعلق رکھنے والے دل کی دھڑکن سے متعلق امراض کے ڈاکٹر سید حسیب رضا نقوی نے مریض کے دل میں آئی سی ڈی لگا کر جنوبی پنجاب میں تاریخ رقم کردی۔ پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن کیا گیا۔ دل کی دھڑکن سے متعلق امراض کے ڈاکٹر سید حسیب رضا نقوی نے ضلع رحیم یار خان کے مریض خواجہ محمد اکبر کے دل میں آئی سی ڈی لگا کر مریض کی جان بچا لی اور پہلا آپریشن کرنے کا اعزاز حاصل کیا مذکورہ مریض کو دل کی دھڑکن تیز ہونے کے باعث کارڈیالوجی ہسپتال لایا گیا جس کا واحد علاج آئی سی ڈی کے ذریعے ممکن تھا۔آئی سی ڈی ڈیوائس مریض کو کارڈیک ارلیٹ سے بچائے رکھی گی۔ اس سے قبل ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کسی ہسپتال میں علاج کی سہولت میسر نہ تھی ڈاکٹر حسیب رضا نقوی نے (ایف سی پی ایس) کارڈیالوجی ہیں اور این آئی سی وی ڈی کراچی سے ای پی میں ٹریننگ مکمل کر چکے ہیں آج کل مختار اے شیخ ہسپتال سے منسلک ہیں۔