ہر 100میں سے 20 جوڑے اولاد سے محروم،لائف (IVF) امید کی کرن:پروفیسر راشد لطیف خان

urduwebnews 18 Jul, 2021 صحت

ملتان (سہیل قریشی سے ) پروفیسر راشد لطیف خان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ لائف (IVF) اولاد سے محروم افراد کیلئے امید کی کرن ہے لاہور کے بعد ملتان میں سنٹر کے قیام سے بلخصوص جنوبی پنجاب کے لوگ اس سے مستفید ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی ایچ اے میں لائف (IVF) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر محمد سمیع اختر، پروفیسر ڈاکٹراحمد اعجاز مسعود،ڈاکٹر آصفہ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ، پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ودیگر شریک تھے۔ پروفیسر راشد لطیف خان نے مزید کہاکہ بے اولاد افراد کیلئے پروفیسر ڈاکٹر سمیع اختر کی کاوششیں قابل تحسین ہیں انہوں نے کہاکہ ہر سو شادی شدہ جوڑوں میں سے بیس افراد اس طرح کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں جس سے وہ مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن اب لائف (IVF)ایک ایسا ادارہ جو بے اولاد افراد کیلئے ایک امید کی کرن بن کرآیا ہے اس موقع پر پروفیسر محمد سمیع اختر نے کہاکہ اولاد نعمت خداوندی ہے لائف (IVF)اس خطے کے افراد کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ میں پروفیسر راشد لطیف خان کا بے حد مشکو ر ہوں جنہوں نے ہر موقع پر ہماری رہنمائی کی ہے انشاء اللہ یہ ادارہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی طور پر اپنا کردار ادا کرے گا جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہونگے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کہا کہ ملتان میں بے اولاد افراد کیلئے لائف (IVF) ایک اہم اقدام ہیں پروفیسر سمیع اختر اور انکی پوری ٹیم داد کی مستحق ہے جنہوں نے بے اولاد افراد کوامید کی کرن دکھائی ہے اسی سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان کی خدمات کو بھی ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔