ٹھنڈے پانی سے نہانیں ، تنائو کم کریں اور چاق و چوبند ہو جائیں

ilyas shakoori 31 May, 2021 صحت

کیا آپ کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں کہ جسے سے فوری تنائو ختم ہو جائے اور آپ چاق و چوبند ہو جائیں۔ تو آپ کو صرف چند سیکنڈوں کیلئے ٹھنڈے پانی میں نہانا ہو گا۔ دنیا بھر میں ٹھنڈے پانی میں تیراکی کرنا یا ٹھنڈے پانی سے نہانا مقبولیت پکڑتا جا رہا ہے کیونکہ اس کے متعلق یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ آپ کے جسم اور دماغ کو بدل کر رکھ دیتا ہے۔ لہذا سائنسدان انسانی جسم اور دماغ پر ٹھنڈے پانی سے نہانے کے اثرات پر تحقیق کر رہے ہیں۔ اور اس تحقیق سے ابتک یہ بات سامنے آئے ہیں کہ اس کے انسانی جسم و دماغ پر حیران کن فوائد مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق کے اس شعبے میں ممکنہ طور پر انسان کی مختلف جسمانی و ذہنی حالتوں کے لیے بہت کچھ نیا ہے جیسا کہ بلند فشار خون کے مسئلہ سے لے کر ذیابطیس کی دوسری اقسام کے علاج تک اور ڈپریشن سے انسانی جسم میں سوزش اور اشتعال کے مسئلے تک کا ممکنہ علاج موجود ہے۔