گیسٹروکاحملہ،تین دن میں 1300 بچے بہاول وکٹوریہ ہسپتال پہنچ گئے

urduwebnews 23 May, 2021 صحت

بہاولپور(سکندراعظم سے ) بہاولپورمیں کم عمر بچوں پر گیسٹرو کا کا شدید حملہ جاری ہے،گزشتہ3روز میں تقریباً 1300 سے زائد بچے بہاول وکٹوریہ ہسپتال رپورٹ ہوئے۔تفصیل کے مطابق بدلتے موسم کے ساتھ ہی بہاولپور میں نومولود بچے گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہونے لگے تین دن میں تعداد 1300 سے تجاوز کرگئی،بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ایمرجینسی اور آوٹ ڈور وارڈز میلائے گئے بیشتر بچوں کی عمر 5سال سے کم ہے۔ماہر اطفال ڈاکٹر افتخار کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں ہمارے پاس 1300 سو سے 1400 بچے رپورٹ ہوئے زیادہ تر بچے ایک دن سے پانچ سال کی عمر کے ہیں ان میں کچھ بچے ابتدائی علامات اور کمزوری کے ساتھ آرہے ہیں اور کچھ سنجیدہ نوعیت کے بچوں کو وارڈ میں داخل کرلیا گیا ہے۔ڈاکٹر ز کے مطابق ایسی صورتحال میں والدین کو چاہیے کہ بچوں کی صفائی کا خیال رکھیں، انھیں ایسے موسم میں ٹھنڈی اور کھٹی اشیا بالکل مت کھلائیں، اور صاف پانی پلائیں۔ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ خاص کر نومولود بچوں کے معاملے میں والدین بالکل بھی نظر اندازی سے کام نہ لیں، کہیں انکی غفلت معصوم زندگی کیلئے بڑا خطرہ ثابت نہ ہوجائے۔