شیخ زیدہسپتال میں ہاتھوں کی صفائی کاعالمی دن منایاگیا

urduwebnews 06 May, 2021 صحت

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق احمداورایم ایس ڈاکٹرآغاتوحیداحمدکی قیادت میں ہاتھوں کی صفائی کاعالمی دن منایاگیا جس میں پروفیسرز،ہسپتال انتظامیہ، انفیکشن کنٹرول ٹیم ودیگرشریک تھے۔ پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق احمدنے ہاتھوں کی صفائی کی افادیت کے بارے میں آگاہی دی اورکہاکہ ہاتھوں کی صفائی سے جراثیم کاخاتمہ ہوتاہے اوراس سے بیماریوں سے بچاجاسکتاہے۔ ایم ایس ڈاکٹرآغاتوحیداحمدنے کہاکہ ہاتھوں کی صفائی سے ہم ہسپتال میں انفیکشن کے پھیلنے کوکافی حدتک روک سکتے ہیں۔ انفیکشن کنٹرول پروگرام کے فوکل پرسن پروفیسرڈاکٹرمحمدشہبازحسین نے کہاکہ انفیکشن کنٹرول پروگرام کے تحت پہلے بھی ہاتھوں کی صفائی بارے ہسپتال عملہ کوٹریننگ دی جارہی ہے۔ ڈبلیوایچ اوکی ہدایت کے مطابق انفیکشن کنٹرول پروگرام کوجاری رکھتے ہوئے ہسپتال میں انفیکشن کوپھیلنے سے روکنے کے لیے تمام طریقہ کاراستعمال کئے جائیں گے۔ اس موقع ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹرعنبرین بھٹی‘ پر ڈاکٹر شبیر وڑائچ‘ ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹرراناالیاس احمدودیگرموجودتھے۔