بہاولپورمیں کارڈیک سیمینار،ملک بھرکے سرجنزکی شرکت

Muhammad Dastagir 15 Mar, 2021 صحت

بہاولپور(سکندراعظم سے)بہاولپورمیں کارڈیک سیمینارخوش آئندہے ملک بھرسے معروف کارڈیک سرجن کابہاولپورآنا ہمارے لئے باعث اعزاز ہ۔ے تھری ڈی سکلز کاشماردنیا کی جدیدترین لیب میں ہوتاہے۔ ان خیالات کااظہار کارڈیک یونٹ کے انچارج ڈاکٹراجودنے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ملک بھرسے آئے ہوئے کارڈیک سرجنز کاشکریہ اداکیااس موقع پر سابق پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ہارون پاشا نے کہا کہ اس طرح کے جدید یونٹس کی اشدضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس یونٹ نے بہت پہلے کام شروع کردیناتھا لیکن سابقہ حکومتی عہدہ داران کے رویہ کی وجہ سے تاخیر ہوئی انہوں نے کارڈیک یونٹ کی انتظامیہ کی کوششوں کوسراہا پرنسپل کیوایم سی بہاول پور پروفیسرڈاکٹرشفقت علی تبسم نے بتایا کہ بہاولپورمیں قائم یہ ادارہ ملک کے چندپرائمری انجیوپلاسٹی کے مراکز میں سے ایک مرکزہے جہاں پرہرسہولت دستیاب ہے سابق پرنسپل میڈیکل کالج میجر(ر)امین نے کہاکہ مجھے 60 بار لاہور جاناپڑا انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے اس یونٹ کوبنانے اورکامیاب کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کی وہ سب قابل تحسین ہیں۔ تقریب کے آخر میں مہمانو ں کو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسرشفقت علی تبسم نے شیلڈ ز پیش کیں اوران کاشکریہ اداکیا سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹرافشین اقبال پروفیسر آف کارڈیک سرجری اے ایف آئی سی راولپنڈی پروفیسرڈاکٹرانجم جلال چیف ایگزیکٹو آرآئی سی راولپنڈی‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہکارمیڈیکل ڈائریکٹر پشاورانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ پروفیسر ڈاکٹر عبدلباری خان چیف ایگزیکٹو انڈس ہاسپٹل‘ پروفیسر ڈاکٹر حسنات شریف اے کے یوایچ کراچی‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہدملک یونیورسٹی آف لاہور‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہدسمیع خان اے کے یو ایچ کراچی‘پروفیسر ڈاکٹر مدثرڈار ڈاؤ یونیورسٹی‘پروفیسر ڈاکٹر عاصم خان چلڈرن ہاسپٹل لاہور‘ پروفیسر ڈاکٹر طارق وقار پی آئی سی لاہور نے بھی سیمینارسے خطاب کیا اس موقع پر سیمینارکے شرکاء کوبتایا گیا کہ مئی2019 ء میں اس کاافتتاح ہوااور سالانہ تقریبا 80000 اوپی ڈی کے مریضوں کامعائنہ‘10000 کے قریب انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی‘20000 کے قریب ایکوکارڈیوگرافی اورسٹریس ایکوکارڈیوگرافی‘1500 کے قریب ای ٹی ٹی‘180 کے قریب اوپن ہارٹ سرجری اوربائی پاس کئے گئے۔