کیوایم سی کی پروفیسرڈاکٹرناہیدفاطمہ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

Muhammad Dastagir 12 Mar, 2021 صحت

بہاولپور(سکندراعظم سے)قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں پروفیسر ڈاکٹر ناہید فاطمہ کے اعزاز میں ان کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں اکیڈمک کونسل کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جمیل شاہین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے۔ڈاکٹر سلمہ جبین نے پروفیسر ڈاکٹر ناہید فاطمہ کی زندگی پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی۔پروفیسر ڈاکٹر سہیل محمود چوہدری پروفیسر ڈاکٹر شکیلہ یاسمین پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ پروفیسر ڈاکٹر اسما شوکت پروفیسر ڈاکٹر امین شیخ پروفیسر ڈاکٹر امیر ملک پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر پروفیسر ڈاکٹر مغیث آمین اور پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصود نے پروفیسر ڈاکٹر ناہید فاطمہ کی باوقار پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا جو انہوں نے گائنی ڈیپارٹمنٹ کی تعمیر و ترقی اور یہاں پر پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کی مد میں سرانجام دیں۔ پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شفقت علی تبسم نے کہا کہ میں خود اس بات کا گواہ ہوں کہ پروفیسر ڈاکٹر ناہید فاطمہ نے اپنی سربراہی میں گائنی ڈیپارٹمنٹ کو گائنی فیملی بنایا۔ ان کا ڈیپارٹمنٹ ایک مثالی ڈیپارٹمنٹ ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت وارڈز کی تزئین و آرائش جیسے امور سر انجام دیتا رہا ہے پروفیسر ڈاکٹر ناہید فاطمہ نے اکیڈمک کونسل کیو ایم سی بہاولپور کا شکریہ ادا کیا اور فیکلٹی کے ہمہ جہد بھرپور تعاون کی تعریف کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ناہید فاطمہ کو تعریفی اسناد و شیلڈز سے نوازا گیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔تقریب کے اختتام پر ان سے ایک یادگاری پودا لگوایا گیا اور گارڈز کی سلامی کے ساتھ رخصت کیا گیا۔