چلڈرن ہسپتال ملتان،اتحاد پیرامیڈیکل سٹاف کا یونٹ اجلاس

Muhammad Dastagir 10 Mar, 2021 صحت

ملتان (سہیل قریشی سے) چلڈرن ہسپتال ملتان میں اتحاد پیرامیڈیکل سٹاف اینڈ ایپ کا یونٹ اجلاس زیر صدارت سید ارشاد حسین نقوی (اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ)صدر ملتان ڈویژن ہوا ۔ مہمان خصوصی رانا محمد اقبال نون مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان تھے۔نشتر ہسپتال سے ملک محمد اشرف ساقی ۔محمد یوسف سعیدی ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن سے ملکریم نواز ،ملک عالم شیر اعوان چیئرمین ملتان ڈویژن ،قاری محمد طارق کھوکھر سیکرٹری جنرل ملتان ڈویژن اور ملتان ڈویژن کے مختلف محکمہ جات کے عہدیداران شامل تھے۔رانا محمد اقبال نون اور عہدے داران نےملازمین کے مسائل بارے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد اختر سے ملاقات کی اور ملازمین کے مسائل فوری حل کرنے پر زور دیا ۔ انتقامی طور پر جن ملازمین کی ڈیوٹی تبدیل کی گئی ایم ایس نے واپس کرنے کی حامی بھر۔اجلاس میں یوسف سعیدی ،زوہیب حسن، رانا رضوان بشیر،اشرف حیدر ،کمال کمال سرور بلال ویس اشتیاق گجر ملک اصغر ،چوہدری عرفان میو ۔عنایت اللہ جویا۔سموئل مسیح ،رفیق مسیح، سرفراز بھٹی ودیگرنے شرکت کی۔