آر وائی کے IBAکالج ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتارہے گا،پروفیسر سبزل شاہین

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 تعلیم

رحیم یارخان(نعیم بشیرچودھری سے)ذہین طلباء وطالبات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں‘انکی حوصلہ افزائی کرنا اورانکی ضرورتوں کوخیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے‘آر وائی کے IBAکالج ایسے طلباء وطالبات کی حوصلہ افرائی کو اپنا اولین فرض سمجھتا ہے‘ ذہین طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی سے دوسرے طلباء وطالبات میں بھی آگے بڑھنے اورمحنت کا جذبہ پیداہوتا ہے۔ ان خیالات کااظہار پرنسپل آر وائی کے IBAکالج کے پرنسپل پروفیسر سبزل شاہین نے فرسٹ ایئر کی طالبہ ملائکہ جو گورنمنٹ گرلز کینال سیکنڈری سکول کی طالبہ تھی جس نے 94فیصد میٹرک بورڈ کے امتحان میں نمبر حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کی‘دوسری طالبہ شانزہ جنہوں نےIBA کالج میں مزید تعلیم کے لیے داخلہ لیا انکی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے سکول جاکر پرنسپل ادارہ ہذا میڈم نجمہ شہزاد کی موجودگی میں کیش پرائز دیتے ہوئے کیا۔انہوں ے کہاکہ کالج ہذا ایجوکیشن فار آل کے سلوگن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنا کردارادا کرتارہیگا۔اس موقع پرپرنسپل میڈم نجمہ شہزاد نے کہاکہIBAکالج کا بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا یہ بہت اچھا اقدام ہے اس سے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔اس موقع پر طالبات نے اپنی اس کامیابی کو اپنی ٹیچرز کی محنت اورتدریسی فرائض میں ذمہ داری کا ثبوت قراردیا۔