گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 راجن پور میں نباتاتی باغ کا افتتاح

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 تعلیم

راجن پور (کلیم برار)ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں طلبا کی ذ ہنی و تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو راجن پور ظہور حسین بھٹہ نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 راجن پور میں نباتاتی باغ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کی خوابیدہ صلاحیتوں کو عملی صورت میں لانے کے لئے اضافی سرگرمیوں کی بہت زیادہ افادیت و اہمیت ہے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملک مسعود ندیم نے کہا کہ اس طرح سے بچوں میں شجر کاری سے محبت و رغبت پیدا کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 راجن پور کے طلباءکی طرف سے بنائے گئے پولیو، ڈینگی، فضائی آلودگی اور دیگر ماڈلز کی نمائش کا بھی معائنہ کیا اور بچوں کی محنت اور کارکردگی کو بے حد سراہا اور طلبا اور اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران بچیوں کی طرف سے تیار کردہ ساگ اور لسی سے ان کی تواضح بھی کی گئی۔ بعد ازاں انہوں نے سکول کے لان میں پودا لگا یا۔ اس موقع پر سینئر ہیڈماسٹر چوہدری محمد نواز، محمد شبیر شاہد مہروی اور دیگرموجود تھے