ایک سال میں 20 ہزار سے زائد کمپنیوں کی رجسٹریشن کاریکارڈ

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 کاروبار

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ سال 20 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔پورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان میں نئی کمپنیوں کی آمد کا کریڈٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ ایس ای سی پی کی جانب سے کاروبار کو باقاعدہ قانونی شکل دینے کی پیشکش کا فائدہ اٹھائیں۔مشیر تجارت کا کہنا تھا 2018 اور 2019 کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 54 فیصد اضافہ ہوا۔