پنجاب میں کاشتکاروں کو 61 ارب کے بلاسود قرضے جاری

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 زراعت

ملتان: پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کوبلا سود قرضے فراہم کرنے کیلئے ای کریڈٹ سکیم کے تحت قرضہ جات کی حد فصلات ربیع کیلئے 25 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار اورفصلات خریف کیلئے 40 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے فی ایکڑ کر دی ہے۔صوبہ بھر میں اب تک کاشتکاروں کو 61 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کئے جا چکے ہیں نیزگزشتہ دو سالوں کے دوران صوبہ میں 78 ہزار ایکڑ سے زیادہ بنجر زمین کو قابل کاشت بنایا گیا جس سے کاشتکاروں کی آمدن میں تقریباً 2.5 ارب روپے کااضافہ ہوا۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ نے اب تک عام کاشت کیلئے فصلوں کی 102 سے زائد اقسام کی منظور ی دی ہے اور اب بیج کو ملاوٹ سے پاک رکھنے کیلئے ڈی این اے فنگر پرنٹنگ اور ورائٹی رجسٹریشن کو لازم و ملزوم کیا گیا ہے۔